غیر ملکی ایجنسیاں بلوچستان کے حالات خراب کررہی ہیں، صوبائی وزیر بلدیات


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کے لیے غیر ملکی ایجنسیاں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں تاکہ جان بوجھ کر صوبے کو غیر مستحکم کیا جائے، بلوچستان کے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں احتجاج سب کا آئینی و قانونی حق ہے مگر قانون کی بالادستی اور اس پر عمل در آمد کو یقینی بنانا بھی ہماری ذمہ داریوں کا بنیادی جزو ہے کوئٹہ میں گزشتہ روز احتجاج کے دوران جو ہنگامہ آرائی ہوئی اس سے دنیا میں غیر معمولی میسج گیا جس سے پاکستان دشمن عناصر مزید اچھالنے میں دیر نہیں کر رہی ہے۔ سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی نے کہا ہیکہ لا اینڈ فورسز ایجنسی میں بھی ہمارے پاکستانی بھائی ہیں۔ میری ان نوجوانوں طلبہ و طالبات سے گزارش ہے کہ وہ پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں آئینی اور قانونی طریقے سے احتجاج کرنے والوں کے خلاف ریاست کبھی بھی ایکشن نہیں لیتی مگر قانون ہاتھ میں لینے کے خلاف کاروائی کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ہمیں اپنی صفوں میں ملک دشمن عناصر کو پہچاننا ہوگا کیونکہ وہ نوجوان نسل اور ریاستی اداروں کے درمیان تناﺅ پیدا کرنا چاہتے ہیں جس کا تدارک کرنا انتہائی ضروری ہے نوجوان نسل تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے کے لیے اپنی توجہ تعلیمی اداروں کی جانب کریں کیونکہ علم کے حصول کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔