سوئی میں ہوتکانی قبائل کی دو شاخوں میں جھگڑا، تین افراد قتل، دو زخمی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سوئی کے نواحی علاقے دلبر مٹ میں ہوتکانی قبیلے کے مسوانی اور لالیزی ٹکر کے درمیان لڑائی۔ مسوانی کے کچھ لوگ شاری دربار سے آ رہے تھے کہ جنگھیان اوٹغ کے مقام پر لالیزی نے گھات لگا کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بگن ولد عبداللہ اور زین ولد یعقوب موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ میں لاغری ہوتکانی کے جاں بحق اور دو افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔