مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے، جلاﺅ گھیراﺅ والے ہم سے نہیں، دھرنا جاری رکھیں گے، ماہ رنگ بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈاکڑ ماہ رنگ بلوچ اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات ناکام، ڈاکڑ ماہ رنگ کا کہنا ہے کہ حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے، ہم پرامن طور پر دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ہمارا دھرنا جاری رہے گا، کل شام 5 بجے ہم اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دو جگہوں پر احتجاجی دھرنا چل رہا ہے۔ ہمارے حکومت وقت سے مذاکرات مکمل طور پر ناکام ہوگئے۔جی پی او چوک اور ہاکی چوک پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ ہمارے احتجاج کو کمزور کرنے کےلئے مختلف لوگ اشتعال میں ہیں۔جو کوئی بھی جلاﺅ گھیراﺅ میں ملوث ہے وہ ہم میں سے نہیں۔ ہمارے اوپر تین ایف آئی آر درج ہیں، ہم پھر بھی پرامن طریقے سے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ اگر حکومت مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں۔ محرم کا مہینہ ہے نیٹورک بھی بند ہوگا لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔