پاکستان کے ناسمجھ حکمران زر اور زور کے نشے میں مبتلا ہیں، پاگل پن سے نکل آئیں، محمود اچکزئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان وپشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ افغانستان کے استقلال کوتمام دنیا کو مان لینا چاہےے اور افغانستان کو کسی پر اعتراض نہیں ہوناچاہےے اقوام متحدہ کے ساتھ مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کئے جائیں نہ کہ جنگ یا آپریشنز میں اپنے فوج کو اپنے بچوں کے ساتھ لڑانا یہ وہ خارجی خطرناک ایجنڈا ہے جو اس وطن میں جنگ لانے کی کوشش کررہے ہیں ۔پشتونخواملی عوامی پارٹی فوج اور ملک کے حکمرانوں کو کہہ رہاہوں ایران اور افغانستان سے اپیل ہے کہ مہربانی کرکے تینوں ممالک آپس میں بیٹھ کر درپیش مسائل کو حل کرے نہ کہ جانی بربادی یہاں نہ لایاجائے ۔پاکستان کے ناسمجھ حکمران زر اور زور کے نشے میں مبتلا ہیں اس پاگل پن سے نکل آئیں ۔آپریشنز کی بجائے مذاکرات اور ڈائیلاگ کے ذریعے مل بیٹھ کر ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔