بلوچستان حکومت کا اسکولوں کو دیے بجٹ میں بے قاعدگیوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان حکو مت کا محکمہ تعلیم کی جا نب سے اسکو لوں کو دیئے جا نے والے اکلسٹر بجٹ میں بے قاعد گیوں کی جا نچ پڑ تال کا فیصلہ وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم نے صو بے کے تما م ڈویژ ن کے اسکو ل کو دیئے گئے فنڈز کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ سی ایم ائی ٹی حکام کے مطابق صوبے کے اسکولوں میں محکمہ تعلیم کی جانب سے مرمتی کاموں کیلئے کلسٹر بجٹ دیا جاتا ہے،،تاہم اس فنڈز میں خردبرد کی شکایات پر بلوچستان حکومت نے بے قاعدگیوں کی جانچ پڑتال وزیر اعلی معائنہ ٹیم سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس مقصد کیلئے ہر ڈویژن کیلئے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ڈویژن میں جاکر کلسٹر بجٹ کے تحت کاموں کا جائزہ لے گی سی ایم آئی ٹی حکام تمام ڈویژن کے اسکولوں کے معائنہ کے بعد اپنے رپورٹ مرتب کریں گے یہ رپورٹ وزیر اعلی بلوچستان اور وزیر تعلیم کو پیش کی جائے گی ،،اس رپورٹ کی روشنی میں کلسٹر بجٹ میں خرد برد میں ملوث آفیسران کے خلاف کارروائی کا امکان ہے ۔