وفاقی ٹیکس دہندگان کی طرف سے ادا ٹیکس کہاں جارہا ہے، نواب رئیسانی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے رکن اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاق کے ٹیکس دہندگان کو ہاتھ جوڑ کر اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ ان کی طرف سے ادا کیا گیا ٹیکس کہاں جا رہا ہے اور ٹیکس زدہ آبادی ان پر عائد ٹیکسوں سے کس طرح مستفید ہو رہی ہے؟رازداری کا حق ہر شہری کا بنیادی حق ہے، یہ قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔