حکومت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطالبات گفت و شنید کے ذریعے حل کرے، رحمت صالح بلوچ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے کے شرکاءسے گفت و شنید کے ذریعے معاملات کو حل کریں اور محرم الحرام کے بابرکت مہینے کے حوالے سے ہماری دھرنے کے شرکاءسے استدعا ہے کہ وہ اپنا دھرنا موخر کریں تاکہ اس مہینے کے احترام کو ممکن بنایا جاسکے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ریاست اور حکومت جوکہ ماں ہوتی ہے اسے چاہئے کہ وہ اپنے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنے کے شرکاءسے باہمی و گفت شنید کے ساتھ معاملات کو بہتر بنائیں اور دھرنے کے شرکاءسے بھی ہماری یہی اپیل ہے کہ وہ ماہ محرم کے بابرکت مہینے کو ملحوظ خاطر رکھ کر احترام کو یقینی بناتے ہوئے اپنے پر امن احتجاج کو موخر کریں تاکہ اس بابرکت مہینے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے پر امن اور آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے لیکن محرم الحرام کے مہینے میں ہمیں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے کیونکہ محرم کا مہینہ ہمیں صبر و تحمل کا درس دیتا ہے اس لئے اس مہینے کے توسط سے ہماری دھرنے کے شرکاءسے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے دھرنے کو موخر کریں اور حکومت کو اپنا ریاست کے ملکر ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے دھرنے کے شرکاءکے مسئلے کو مل بیٹھ کر حل کرتے ہوئے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔