امریکا: جعلی بوٹوکس کے انجیکشن سے متعدد خواتین کی حالت تشویش ناک


ٹینیسی(قدرت روزنامہ)امریکا کی 9 ریاستوں میں 17 خواتین جعلی بوٹوکس انجیکشن لینے کے بعد شدید بیمار ہو گئی ہیں جن میں سے 13 کو فوری طور ایمرجنسی میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ ایک کو وینٹی لیٹر پر ہے۔
امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی پی) کی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹ میں مریضوں کے مستند طبی سہولیات کے علاوہ کہیں اور سے بوٹوکس انجیکشن لگوانے اور بیمار ہونے کی تشویشناک تفصیلات فراہم کی ہیں۔
17 خواتین میں سے چار نے ریاست ٹینیسی میں اپنے رشتہ دار کے گھر پر ایک پارٹی کے دوران چہروں پر بوٹوکس انجکشن لگوائے۔ بعد میں ایک تحقیقات سے معلوم ہوا کہ جو انجیکشن لگوایا گیا تھا، وہ پروڈکٹ جعلی تھا اور اس کا انتظام ایک ایسے شخص نے کیا تھا جس کے پاس اس کا کوئی لائسنس نہیں تھا۔
ڈاکٹر کرسٹین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ایسے لوگوں کے گھروں میں انجیکشن لگوانے کے کیسز کافی تعداد میں دیکھ رہے ہیں جن کے پاس لائسنس بھی نہیں ہوتا اور وہ دوسروں کی جان کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہوتے ہیں۔