مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ،حکومت کا سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے پر غور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے پر غورشروع کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعظم سے ملاقات میں اجلاس بلانے کی تجویز دی،ن لیگ کے سینئر رہنماؤں اور اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی،پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا حتمی فیصلہ کل نوازشریف کی صدارت میں اجلاس میں ہوگا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں مخصوص نشستوں بارے عدالتی فیصلے پر بحث ہو گی، حکومت نظرثانی اپیل میں جانے سے پہلے پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے حکمت عملی مرتب کریگی۔