نیا توشہ خانہ کیس؛ حکومت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)توشہ خانہ کے نئے کیس میں حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کی منظوری دیدی،وزارت قانون نے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دوسری جانب توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ریمانڈ کیلئے آج اڈیالہ جیل میں سماعت ہوگی،احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے،نیب کی قانونی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔