راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرکے 20 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا . احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں نیب کیس کی سماعت کی .
ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون نے دونوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی .
عدالت نے دونوں کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تاہم بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے ریمانڈ میں اضافے کی درخواست کی جس پر عدالت نے 8 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا . بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں ہی رکھا جائے گا .
نئے نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر توشہ خانہ سے برال جیولری سیٹ خرید کر فروخت کرنے کا الزام ہے . برال جیولری سیٹ کی کل مالیت 7 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے .