تحریک انصاف کے کتنے ممبران قومی اسمبلی نے بیان حلفی جمع کردیے


ممبران قومی اسمبلی کی جانب سے بیان حلفی سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد جمع کرایا گیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے بیان حلفی جمع کرا دیے ہیں، بیان حلفی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جمع کرائے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے 90 فیصد ممبران قومی اسمبلی کی جانب سے بیان حلفی پارٹی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دیگر ممبران کی جانب سے بھی بیان حلفی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پارٹی کی جانب سے آج جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے 39 اراکین اسمبلی کو پارٹی کے ممبران قرار دیا تھا، جبکہ 41 ممبران قومی اسمبلی کو 15 دن میں پاکستان تحریک انصاف سے وابستگی کا نیا بیان حلفی بھی جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
پی ٹی آئی کے وکیل محمد اظہر صدیق کی جانب سے بتانا تھا کہ پارٹی پیر کے روز بیان حلفی جمع کرائے گی، جبکہ آج ممبران قومی اسمبلی سے بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔