نیلم منیر کی ایک اور ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی ایک اور ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ پشتو گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیلم منیر ساڑھی پہنے ڈانس کر رہی ہیں۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے خوب شیئر کیا جا رہا ہے جبکہ نیلم منیر کے مداح اس ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

نیلم منیر کے چند مداحوں کی جانب سے اُن پر تنقید بھی کی جا رہی ہے جبکہ کچھ انسٹا صارفین کا کہنا ہے کہ نیلم منیر پشتو گانے پر ڈانس کرتے ہوئے بالکل ’ملنگ‘ لگ رہی ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Multifandom (@celebspower)


واضح رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’قیامت‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ نیلم منیر کی چند سال قبل ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔اس ویڈیو میں سفر کے دورا ن نیلم منیر اپنی کار میں دوستوں کے ساتھ ایک بھارتی گانے پر ڈانس کر رہی تھیں۔
نیلم منیر کے مطابق اُن کی یہ ویڈیو اُن کی کسی دوست کی جانب سے لیک کی گئی تھی۔