درفشاں سلیم کی چھپ کر ویڈیو بنانے والے پر صارفین برہم


صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ کا کوئی مسلسل پیچھا کرتا رہا مگر انہیں معلوم ہی نہیں ہوا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ درفشاں سلیمن کی حالیہ وائرل ویڈیو پر صارفین نے برہمی کا اظہار کر دیا۔
اداکارہ لندن میں موجود تھیں جہاں انہیں اپنے موبائل فون پر تصویر بناتے دیکھا جا سکتا ہے لیکن ساتھ ہی ان کی بے خبری میں کسی نے ان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس پر اداکارہ کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی پرائیویسی کا خیال نہ رکھنے پر اظہار برہمی کیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)


اداکارہ اپنی فیملی کے ہمراہ لندن میں چھٹیاں گزانے گئیں جہاں وہ انہیں گھومتے پھرتے دیکھا گیا۔ لیکن کوئی مسلسل ان کی ویڈیو بنانے میں مصروف رہا اور ان کا پیچھا کر کے ان کی ویڈیو بناتا رہا، اداکارہ کو دیکھ کر بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ کوئی ان کی ویڈیو بنا رہا ہے۔

چند منٹ پر مبنی ویڈیو یوٹیوب اور انسٹاگرام سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی، جس میں در فشاں سلیم کو لندن کی گلیوں اور شاپنگ سینٹرز میں دوستوں کے ہمراہ گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔
جہاں درفشاں کے حق میں سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے وہیں بعض صارفین نے اداکارہ کے لباس پر بھی تنقید کی اور انہیں وزن کم کرنے کا بھی مشورہ دیا۔