یمنا زیدی اور وہاج علی کی جوڑی کے ترکیہ میں بھی چرچے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو ٹی وی کے ڈرامہ ’تیرے بن‘ نے مقبولیت کے بڑے ریکارڈ توڑے ہیں اور یوٹیوب پر مجموعی طور پر 3 ارب سے زائد ویوز بھی حاصل کیے ہیں۔ یمنا زیدی اور وہاج علی ڈرامہ سیریل کی زبردست کامیابی کے بعد بین الاقوامی ستاروں میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ اس کامیابی کے بعد ڈرامہ سریل کا سیزن ٹو بھی بنائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
حال ہی میں یمنا زیدی اور وہاج علی اپنی شاندار آن اسکرین کیمسٹری کے ذریعے ترک مداحوں کے دلوں پر بھی راج کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی شائقین اب میرب اور مرتسم کے رومانس سے کافی خوفزدہ دکھائی دے رہے ہیں۔
ڈرامہ تیرے بن اس وقت ترک ٹیلی ویژن چینل کنال 7 پر نشر ہو رہا ہے۔ جو ترکی زبان میں بھی بڑی کامیابی حاصل کرچکا ہے۔ تیرے بن کے ترک ڈب ٹیزر نے پہلے ہی شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے، ایسا لگتا ہے کہ اردو تیرے بن کے شائقین بھی اب اپنے ترک دوستوں کے ساتھ ترکی میں ڈرامہ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kanal 7 (@kanal7)


ڈرامے کی کہانی اور رومانس نے ترک شائقین کو بھی اپنی طرف متوجہ کیا ہے جو ڈرامہ سیریل کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز یمنا زیدی نے ترک مداحوں کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مداح یمنا زیدی اور وہاج علی کی متاثر کن پرفارمنس سے پیار کر رہے ہیں۔
واضح رہے تیرے بن کا ترکیہ میں نام اویلیسین ڈیرن ہے۔ تیرے بن جیو ٹیلی ویژن کا ایک مقبول ڈرامہ سیریل ہے جس نے بے پناہ تعریف اور کامیابی حاصل کی۔ یہ ڈرامہ جولائی 2023 میں ختم ہوا، ڈرامہ سیونتھ سکائے انٹرٹینمنٹ نے تیار کیا تھا، اس کی ہدایت کاری سراج الحق نے کی تھی اور شو کی رائٹر نوراں مخدوم تھیں۔