وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اپنے خلاف عدم اعتماد رکوانے کے لئے متحرک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان اپنے خلاف عدم اعتماد رکوانے کے لئے متحرک ہوگئے۔ جام کمال نے کسی صورت بھی استعفیٰ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ چند ناراض لوگوں کی وجہ سے صوبے کی ترقی و خوشحالی کا سفر نہیں روک سکتا۔

بلوچستان کی سیاسی غیر یقینی صورتحال، بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین کی دوسری اہم بیٹھک آج ہوگی، اسپیکر عبدالقدوس بزنجو، سردار صالح بھوتانی اور جان جمالی کوئٹہ میں موجود ہیں۔ گزشتہ رات بھی ناراض اراکین نے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد سمیت دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔