شاہ رخ خان نے میری زندگی پر مثبت اثر ڈالا، جان سینا


ممبئی(قدرت روزنامہ) امریکی اداکار اور سابق ریسلر جان سینا نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کنگ خان نے ان کی زندگی پر مثبت اثر ڈالا ہے۔
مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں امریکی اداکار اور بالی وڈ کنگ کی ملاقات ہوئی، جان سینا نے اس موقع پر لی گئی تصویر بھ شیئر کی ہے۔جان سینا نے اپنی پوسٹ میں امبانی فیملی کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ انڈیا کے یادگار سفر میں ان کی بہت سے دوستوں سے ملاقات ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ سات ماہ سے جاری جشن کے بعد بھارت کے کھرب پتی مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے جس میں بالی وڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ کے ستاروں کی کہکشاں بھی اتر آئی۔