بلوچستان

حکومتی وفد سےمزاکرات کامیاب، لاپتہ افراد لواحقین نے دھرنا موخر کر دیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی چیف اورگنائزر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاپتہ ظہیر بلوچ کے بازیابی کے لئے جاری دھرنے میں حکومتی وفد اور انتظامیہ کے ساتھ مزاکرات ہوئے، جس میں ظہیر بلوچ کے جبری گمشدگی کی ایف۔آئی۔آر سی ٹی ڈی کے خلاف درج کی گئی، 11 جولائی کو حراست میں لیے گئے مظاہرین میں سے جو 21 مظاہرین اب بھی پولیس کے حراست میں تھے ان میں سے 15 کو رہا کیا گیا جبکہ 6 مظاہرین کو پیر کے دن عدالتیں کھلنے کے بعد رہا کیا جائے گا اور 11 جولائی کو پر امن مظاہرین کے خلاف تمام مقدمات خارج کئے جائیں گے۔ جبکہ ظہیر بلوچ کے بازیابی کیلئے انکے لواحقین کے ہمراہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو 15 دن تک ظہیر بلوچ کو بازیاب کرانے میں اپنا کرادار ادا کریں گی اور 15 دن بعد اگر کمیٹی ظہیر بلوچ کو بازیاب نہ کرا سکی تو اس کے لواحقین اپنے احتجاج کو دوبارہ جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں