گوادر ، بلوچستان بورڈ کا سب برانچ آفس نہ ہونے سے طلبا کو شدید پریشانی کا سامنا


گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر ، بلوچستان تعلیمی بورڈ کا سب برانچ آفس نہ ہونے سے ضلع بھر کے طالب علموں کو شدید پریشانی کا سامنا ، تعلیمی بورڈ برانچ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے , جدید اور پورٹ سٹی میں بورڈ آفس نہ ہونا افسوس ناک امر ہے , ان خیالات کا اظہار گوادر کے سماجی و عوامی حلقوں نے تعلیمی بورڈ حوالے ایک سروے رپورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے سب برانچ نہ ہونے سے ضلع بھر کے طالب علموں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ، طالب علموں اور عام آدمی کو اسناد کے حصول اور ویری فکیشن سمیت دیگر بنیادی ضرورت کے امور کو نبٹاتے کیلئے کوئٹہ جانا پڑتا ہے جو کہ عام آدمی کے بس سے باہر ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ایک اہم اور جدید پورٹ سٹی سی پیک کے ماتھے کے جومر گوادر شہر میں تعلیمی بورڈ برانچ کا قیام نہ ہونا سوالیہ نشان ہے ضلع گوادر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور وسیع البنیاد رقبہ کے باعث یہاں کے لوگوں کے لیے بورڈ سب آفس کا قیام انتہائی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے ،ضلع گوادر کے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی ، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی اور ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ گوادر شہر میں بلوچستان تعلیمی بورڈ کے سب آفس کا قیام یقینی بنائیں تاکہ یہاں کے طالب علموں کے ساتھ ساتھ عام آدمی کو کسی بھی تعلیمی امور کے لیے کوئٹہ نہ جانا پڑے ۔