پسنی ،کوئٹہ مظاہرین پر پولیس کی لاٹھی چارج ، شیلنگ اور گرفتاریوں کیخلاف ریلی


پسنی(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین پر پولیس کی لاٹھی چارج ، شیلنگ اور گرفتاریوں کے خلاف پسنی میں ایک ریلی نکالی گئی ، ریلی میں مرد اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لاپتہ ظہیر احمد سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی اور کوئٹہ پولیس کے خلاف نعرے درج تھے ، ریلی کے شرکاء نے پولیس کے خلاف اور لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے نعرے بازی کی، ریلی پسنی پریس کلب کے سامنے سے شروع ہوئی اور شاہراؤں پر گشت کرتا ہوا واپس پسنی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی، آخر میں ریلی کے شرکاء سمیت اہلیان پسنی کو 28 جولائی کو گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کی جانب سے ہونے والے جرگے میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی گئی۔