کوئٹہ سے جدہ براہ راست پروازیں جلد شروع کی جائیں گی، پی آئی اے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستانی انٹرنیشنل ائیرلائنز نے اگست سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے کوئٹہ ٹو جدہ براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی چھ اگست 2024سے عمرہ ادائیگی کے لیے کوئٹہ ٹو جدہ براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے افراد عمرہ کی ادائیگی کے لیے کوئٹہ اور بعد میں کراچی جاکر سعودی عرب روانہ ہوتے تھے، اب کوئٹہ سے ڈائریکٹ روانہ ہوں گے ۔ جی ایم بلوچستان عبدالغفار میاں خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب الحمدللہ کوئٹہ ٹو جدہ براہ راست پروازیں اگست سے شروع ہوں گی، یہ پروازیں اب ہر منگل اور جمعہ کے دنکوئٹہ سے جدہ ڈائریکٹ آپریٹ کریں گی جس کی بکنگ جاری ہے انہوں نے کہا اس سہولت سے عوام مستفید ہوں گے ،ہفتے میں دو پروازوں کے ذریعے اہل بلوچستان کی سفری اذیتوں میں واضح کمی آئے گی۔