.
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے پہلے روز سے مظاہرین کے پر امن احتجاج کے حق کو تسلیم کرتی ہے مذاکرات کی ابتدا میں حکومت کا موقف واضح ہے مسئلے کے حل کیلئے حکومت نے نکات مظاہرین کے سامنے رکھ دیے ہیں پولیس موبائل نذر آتش کرنے والے افراد کی نشاندہی ہوچکی ہے، پولیس موبائل نذر آتش کرنے والے افراد کیخلاف مقدمات درج کرکے گرفتاری ہوگی، ریڈ زون کے سوائے احتجاج کیلئے حکومت جگہ مختص کردیتی ہے مظاہرین پر امن احتجاج جاری رکھیں، ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت نہیں دی جائیگی، پر امن احتجاج اگر مظاہرین کا آئینی حق ہے تو قانون کے تحت احتجاج کے مقام کا تعین حکومت اور انتظامیہ کا حق ہے حکومت بلوچستان پر امن احتجاج کیخلاف نہیں تاہم قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیگی . .
متعلقہ خبریں