زمباد یونین نے کسی بھی سرکاری اور عوامی املاک کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ہے . اگر ضلعی انتظامیہ اور آواران پولیس کو تیل بردار ہیوی بیک گاڑیوں کے دو دن کے کھڑے ہونے سے تکلیف ہے تو ہم پچھلے ایک سال سے بیروزگار ہیں ہمارے تکلیف کا آپ کو کیوں احساس نہیں . زمباد یونین مالکان ضلعی انتظامیہ اور آواران پولیس سے درخواست کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہتے ہیں کہ اگر دوبارا اس طرح ہمارے پرامن دھرنے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم ٹاﺅن ایریا سمیت کولواہ جھاﺅ مشکے سے اپنے خواتین اور بچوں کو لے آکر احتجاجی کیمپ اور دھرنے کو مزید غیر معینہ مدت کیلئے توسیع دیں گے . اس لیے برائے مہربانی ہمیں بلاوجہ تنگ کرنے کے بجائے ہمارے جائز مطالبات کی حل کیلئے اقدامات اٹھائیں . . .
آواران(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ کے لیویز افسران و اہلکاروں اور آواران پولیس فورس نے زمباد مالکان کے پرامن احتجاجی کیمپ آکر پرامن احتجاج کو ختم کرنے اور تیل بردار بیک گاڑیوں کو زبردستی روانہ کرنے کی کوششیں کیں . جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور آواران پولیس سے واضح الفاظ میں کہتے ہیں کہ ہمارا دھرنا پرامن ہے .
متعلقہ خبریں