ہمارا دھرنا پرامن ہے، سبوتاژ کے بجائے مطالبات تسلیم کیے جائیں، زمباد یونین آواران


آواران(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ کے لیویز افسران و اہلکاروں اور آواران پولیس فورس نے زمباد مالکان کے پرامن احتجاجی کیمپ آکر پرامن احتجاج کو ختم کرنے اور تیل بردار بیک گاڑیوں کو زبردستی روانہ کرنے کی کوششیں کیں۔ جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور آواران پولیس سے واضح الفاظ میں کہتے ہیں کہ ہمارا دھرنا پرامن ہے۔ زمباد یونین نے کسی بھی سرکاری اور عوامی املاک کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ہے۔ اگر ضلعی انتظامیہ اور آواران پولیس کو تیل بردار ہیوی بیک گاڑیوں کے دو دن کے کھڑے ہونے سے تکلیف ہے تو ہم پچھلے ایک سال سے بیروزگار ہیں ہمارے تکلیف کا آپ کو کیوں احساس نہیں۔ زمباد یونین مالکان ضلعی انتظامیہ اور آواران پولیس سے درخواست کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہتے ہیں کہ اگر دوبارا اس طرح ہمارے پرامن دھرنے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم ٹاﺅن ایریا سمیت کولواہ جھاﺅ مشکے سے اپنے خواتین اور بچوں کو لے آکر احتجاجی کیمپ اور دھرنے کو مزید غیر معینہ مدت کیلئے توسیع دیں گے۔ اس لیے برائے مہربانی ہمیں بلاوجہ تنگ کرنے کے بجائے ہمارے جائز مطالبات کی حل کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

33 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

45 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago