اے ٹی سی عدالت کوئٹہ نے 16 مظاہرین کا 7 روزہ ریمانڈمنظور کرلیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ جبری لاپتہ ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف گذشتہ روز احتجاج کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی ،سرکاری املاک کونقصان ،ریڈ زون میں فائرنگ وپتھراﺅ کرنے پر پولیس نے گرفتار 16 بلوچ مظاہرین کو جمعے کے روز انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا عدالت نے 7 روزہ ریمانڈ کیلئے پولیس کے حوالے کردیا