ماہ رنگ ملک چھوڑنا چاہتی ہیں تو چلی جائیں، بلوچستان میں انتشار پھیلانے اور مالک بننے نہیں دیں گے، عبدالرحمن کھیتران
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ ظہیر زیب بشیر زیب کے بھائی ہیں جو کالعدم تنظیم کو لیڈ کررہا ہے میں بحیثیت بلوچ سردار ہماری چند روایات ہیں ہم خواتین کا انتہائی احترام کرتے ہیں چاکر اعظم سے لیکر آج تک یہ ہرگز نہیں ہوا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ غیر ملکی ایجنڈا آزاد لیکر ملک اور اداروں کے خلاف نعرے لگائیں، ان نعروں کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دینگے کوئٹہ انتظامیہ نے ان کو یقین دہانی کرائی ہے اور آج بھی میں یہ کہتا ہوں کہ ظہیر زیب بلوچ ہمارے اداروں اور پولیس کے حراست میں نہیں ہے آپ اس کو بیس بنا کر آزاد بلوچستان کے نعرے لگائیں میں بھی اس بلوچستان کے مٹی سے ہوں ہم پاکستان زندہ آباد کہتے ہیں ہم ریاستی اداروں کا احترام کرتے ہیں ہمیں کوئی آزادی نہیں چاہیے ہم آزاد پاکستان میں رہ رہے ہیں ہم آزاد ہیں اور ہمارا ایک اسلامی ملک ہے اگر ان کو پاکستان میں تکلیف ہورہی ہے تو میدان کھلا ہے پاسپورٹ آفس بھی ہے اور جہاں سے ان کو مدد مل رہی ہے وہاں جاکر رہیں ہم اپنی سرزمین کسی کو دینے کیلئے تیار نہیں ہےں نہ ہم کسی کو اجازت دینگے کہ وہ پورے بلوچستان کا مالک بنے جس کو یہ ملک نہیں چاہیے تو یہاں سے چلے جائیں اس طرح کی حرکتوں سے خانہ جنگی کی طرف جنگ چھیڑنے کے مترادف ہے ریڈ زون میں سرکاری اداروں کے دفاتر اور اراکین اسمبلی کے رہائش گاہیں ہیں یہاں پر مظاہرین کا آنا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ہاں مذاکرات کیلئے حکومت بلوچستان کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کو بلوچستان کی مالک بننے نہیں دینگے وہ تقریروں میں کہتی ہے کہ میں بلوچستان میں آگ لگا دوں گی محترمہ آپ اپنی سیاست کریں اگر پہاڑ پر جانا چاہتی ہیں پہاڑ پر چلی جائیں ملک چھوڑنا ہے ملک چھوڑیں ہم اپنے علاقوں میں ہر گز آپ کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے گزشتہ دنوں آپ انگلینڈ میں جس شاہانہ طرز زندگی سے رہ رہی تھی کیا آپ کی فیملی انگلینڈ کی ٹکٹ برداشت کرسکتے ہیں یہ پیسے کہاں سے آرہا ہے ہم اس ریاست کو پاکستان زندہ آباد کہتے ہیں یہ ملک اور سرزمین ہماری ہے اس کی حفاظت کرنا ہم اچھی طرح جانتے ہیں۔