بلوچستان میں زراعت بڑھانے کیلئے کچھی کینال کی جلد تکمیل ضروری ہے، صدر مملکت

سلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی پی پی پی کے صوبائی وزرا کے ہمراہ ایوانِ صدر میں ملاقات گزشتہ روزملاقات میں صوبائی وزرا حاجی علی مدد جتک ،ظہور احمد بلیدی، سردار فیصل جمالی،سردار سرفراز ڈومکی،میر علی حسن زہری،بابا غلام رسول عمرانی موجود وزیر اعلی بلوچستان نے صدر مملکت کو صوبے کی مجموعی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا . وزیر اعلی اور صوبائی وزرا نے صدر مملکت کو صوبے میں امن و امان سمیت اپنے محکموں کی کارکردگی کے بارے میں بتایا وزیرِ اعلی بلوچستان نے صدر مملکت کو عوامی فلاح کیلئے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی صدر مملکت کا بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیاصوبے کی آبی ضروریات پوری کرنے ، زراعت کے فروغ اور غذائی تحفظ کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون سے کچھی کینال کی جلد تکمیل ضروری ہے ، صدر مملکت صوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے موثر اقدامات اٹھائے صدر مملکت کا صوبے میں جاری منصوبوں اور امن و امان کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا .

.

متعلقہ خبریں