چمن میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے صارفین کی زندگی اجیرن بنا دی

چمن(قدرت روزنامہ)چمن کے عوامی حلقوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چمن کیسکو نے صارفین کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، شدید گرمی میں 18 گھنٹوں کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے سٹی 2 اور بائی پاس فیڈر سمیت دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گیا ہے ٹائم ٹیبل کا کوئی پتا نہیں ہوتا تجرباتی بنیاد پر بجلی ٹائم ٹیبل نے گھریلو صارفین کے الیکٹرانک اشیا جلا دیئے پانی ناپید ہوگئی اور فی ٹینکر پانی 25 سو 3 ہزار روپے پر مل رہا ہے کاروباری مراکز سخت متاثر جبکہ سکولوں میں بجلی لوڈشیڈنگ سے درس و تدریس کا عمل بھی سخت متاثر ہوا ہے دوسری جانب کیسکو کی بھاری بل اور یونٹ قیمتوں میں روز بروز اضافے سے صارفین سولر پینل پر منتقل ہورہے ہیں کیسکو چیف صورتحال کا نوٹس لیں . .

.

متعلقہ خبریں