ہتھکنڈوں سے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، سمی دین بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کے سیکرٹری جنرل سمی دین بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان حکومت اور بلوچ مظاہرین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ر ہیں ہے ، حکومت نے ہمیشہ پرامن حل تلاش کرنے کے بجائے مظاہرین پر الزام تراشی کا سہارا لیا ہے ڈاکٹر مہرنگ بلوچ اور دیگر کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے جیسی کارروائیاں شروع کرنا اور پولیس کی گاڑیوں کو جلانا حکام کے حالات کو متنازعہ بنانے کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے تاہم ریاستی حکام کے لیے یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ حل نہیں ہوتا۔