بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام، کلیئرنس آپریشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسر نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنا دیا ہے . پیر کی صبح پونے 5 بجے دہشتگردوں نے بنوں کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر بارودری موادی سے بھری گاڑی میں دھماکہ کر کے کینٹ میں داخلے کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا .

سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشتگرد کینٹ کی ایک جانب سے محصور ہو گئے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق بنوں کینٹ کوہاٹی گیٹ پر دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کا دھماکہ سے اڑائی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بعض چھتیں بھی گرگئیں . دھماکے کے بعد شر پسندوں نے شدید فائرنگ شروع کی، فائرنگ کی زد میں آکر اور مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے سے 8 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں . . .

متعلقہ خبریں