اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس 81 ہزار کی بلند ترین سطح پر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پائے جانے والے اسٹاف لیول معاہدے کی روشنی میں اسٹاک مارکیٹ کے اشاریے غیر متوقع طور پر بڑھ کر 81 ہزارپوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 81 ہزار کی حد عبور کرگیا۔
100 انڈیکس نے کاروبار آغاز پر نئی بلند ترین سطح بنائی ہے۔ 100 انڈیکس 1154 پوائنٹس اضافے سے 81098 پر ہے۔
آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا مثبت ردعمل ہوا ہے۔
معاہدے کی روشنی میں جہاں ملک کو دوسرے عالمی اداروں اور ممالک سے مزید قرض ملنے کے امکانات روشن ہوئے ہیں وہاں بیرونی سرمایہ کاری لائے جانے کے حوالے سے حکومت کی گزشتہ 5 ماہ سے جاری کوششیں بارآورثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ماہرین کے بقول100انڈیکس 81ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچنے کا یہ مطلب ہے کہ سرمایہ کاروں کا معیشت پر اعتماد بحال ہوا ہے۔