بانی پی ٹی آئی آج ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیش ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کو آج ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیش کیا جائے گا . لاہورپولیس کے مطابق بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )عمران خان اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے آج انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں گے .

انسدادِ دہشت گردی عدالت سے جناح ہاؤس حملے سے متعلق تفتیش کے لیے بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی . دریں اثنا اطلاعات ہیں کہ شیخ رشید احمد، صداقت عباسی اور واثق قیوم بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں . واضح رہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جناح ہاؤس حملے سمیت لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں گرفتارکرلیا گیا ہے . ذرائع کے مطابق لاہورپولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل پہنچ کرباضابط گرفتاری ڈالی، اب ان سے ریاست کے خلاف اکسانے کی دفعات کے تحت تفتیش کی جائے گی . ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو لاہور منتقل کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرانہیں منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی . پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے لاہورکی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوں گے . یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 16 مقدمات ہیں، 4 مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے . . .

متعلقہ خبریں