’’ میری موت کے ذمہ دار عمران خان اور ریاست مدینہ ہوگی‘‘ اداکارہ میرا نے اپنے آپ کو مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے بڑا پیغام جاری کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ میرا نے فلم بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے پیسے نہ ملنے پر اپنے آپ کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری موت کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان اور ان کی ریاست مدینہ ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ مجھے آج مددکی ضرورت ہے لیکن شاید صاحب اختیار لوگ شاید تب آئیں گے جب میں عمر شریف کی طر ح وہیل چیئر پر بیٹھ جاؤں گی ۔
میں تنہا عورت ہوں اور ریاست کی ذمہ داری ہوں ،10سال سے مقدمہ میں پھنسی ہوں ،بھارت یا دبئی شفٹ نہیں ہوئی لیکن مجھے پاکستان میں شادی کی اجازت نہیں مل رہی ۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ عمر شریف کے انتقال سے شوبز انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، وزیراعظم عمران خان سے بار بار درخواست کر چکی ہوں کہ مجھے فلم بنانے کیلئے فنڈز درکار ہیں مگر حکومت میری مدد نہیں کر رہی۔