صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کر دیا گیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید بلوچستان پولیس کے حوالے کر دیا گیا، راہداری ریمانڈ کے بعد ان کو بلوچستان منتقل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاویدکوبلوچستان پولیس کے حوالے کر دیا، انھیں کچھ دیرمیں جی الیون کچہری پیش کیا جائے گا ، جہاں بلوچستان پولیس ان کا راہداری ریمانڈ لے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ راہداری ریمانڈ کے بعد صنم جاوید کو بلوچستان منتقل کیا جائے گا، ان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس نے بلوچستان پولیس کی معاونت کی تھی۔
رہنما پی ٹی آئی 2023 کے ایک مقدمے میں بلوچستان پولیس کومطلوب ہے ، ان کیخلاف کوئٹہ کے بجلی روڈ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ دہشتگردی سمیت 15 دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ بلوچستان پولیس نے گرفتاری کیلئے وفاقی پولیس سے مدد مانگی تھی۔