جام کمال کی جمعیت علمائے اسلام سے حمایت کی درخواست! جے یو آئی نے کیا فیصلہ کر لیا؟

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے حمایت کرنے کی درخواست پر جمیعت علمائے اسلام نے معذرت کرلی . تفصیلات کے مطابق لاہور میں مولانا فضل الرحمان سے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ملاقات کی، مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانا کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا .

انہوں نے بتایا کہ جے یو آئی نے جام کمال کی حمایت کی درخواست پر ان سے معذرت کر لی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ تین سال تک جام کمال نے غیر جمہوری رویہ اپنائے رکھا اور اپوزیشن کے ساتھ بھی ان رویہ انتہائی نامناسب رہا . مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ کہ پانی سر سے گزر چکا ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی بلوچستان اور پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ درست ہے . . .

متعلقہ خبریں