پاکستان میں چمڑے کی صنعت کے فروغ کیلیے چین کیساتھ معاہدہ طے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستانی اور چینی کاروباری فرمز نے پاکستان میں چمڑے کی صنعت کے فروغ کے لیے مشترکہ منصوبے کے قیام کے لیے معاہدہ طے کر لیا ہے . معاہدہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث تکمیل کو پہنچا ہے .


چمڑے کی صنعت جوکہ ٹیکسٹائل کے بعد دوسری بڑی صنعت سمجھی جاتی تھی، کچھ دہائیوں سے بتدریج تنزلی کا شکار ہے . صنعت کا شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شامل ہے جس میں چمڑے کی صنعت کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے .
عالمی منڈی میں چین چمڑے کی برآمد میں سرفہرست ہے جو سالانہ 4ارب مربع فٹ چمڑا تیار کرتا ہے . پاکستان میں بنائے گئے چمڑے کی مصنوعات کی عالمی منڈی میں کافی مانگ ہے جن میں ہینڈبیگ، پرس، سوٹ کیس اور بیلٹ وغیرہ شامل ہیں لیکن ان کی تصنیع پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے .
چین کے ساتھ اشتراک کے باعث پاکستان کی چمڑے کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا اور پاکستانی چمڑے کی مصنوعات کو نمائش کا موقع فراہم ہوگا . چین کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے باعث نئے کاروبار کے قیام اور پہلے سے چلتے ہوئے کاروبار میں بڑھوتری کے امکانات روشن ہوگئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں