پشاور؛ دبئی، افغانستان اور دیگر ممالک کو منشیات سپلائی کرنیوالا گروہ گرفتار
پشاور(قدرت روزنامہ) دبئی، افغانستان اور دیگر مملک کو منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پشتخرہ پولیس نے تاج آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن فیکٹری کو سیل کردیا۔ چھاپے کے دوران فیکٹری سے 60 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔
پکڑی جانے والی ہیروئن کی قیمت مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں پولیس کو مطلوب افغان شہری بھی شامل ہے۔ فیکٹری سے ہیروئن بنانے میں استعمال کیا جانے والا 24 کلوگرام کیمیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے فیکٹری سے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔