بنوں میں کوہاٹی روڈ پر دھماکے سے 6 افراد زخمی


ڈی آئی خان(قدرت روزنامہ) بنوں میں کوہاٹی روڈ پر کینٹ گیٹ کے قریب دھماکے سے چھ افراد زخمی ہوگئے . بنوں پولیس کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی مکانات کے شیشے اور دکانوں کے شٹر ٹوٹ گئے، دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے .


پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور دیگر قانون فانذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا، کینٹ گیٹ کے قریب دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے .
پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی مکان کی چھت گرنے سے خواتین بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال بنوں لایا گیا اور طبی امداد دی گئی .

. .

متعلقہ خبریں