کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش
کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوش گوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن، سرجانی، ہمدرد یونیورسٹی، کاٹھور، موٹروے ایم 9 اور ملیر سمیت ملحقہ علاقوں بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباو کے پھیلاو اور شدید زمینی درجہ حرارت کے سبب کراچی میں بارش کا امکان ہے، آج کراچی ڈویژن میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
منگل کو گرم و مرطوب موسم کے ساتھ شام تا رات بونداباندی و ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ بدھ کی شام تا رات بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان رہے گا۔