گوادر میں گیس کی سپلائی بند، عوام کی پریشانیوں میں اضافہ


گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر شہر کے لئے ایل جی ائیر سوئی سدرن گیس کمپنی میں گیس اسٹاک ختم ہونے سے گوادر سٹی میں گیس کی سپلائی بند ہوگیا ہے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو صارفین انتہائی پریشان ہیں ۔ فیض نگوری ممبر میونسپل کمیٹی گوادرکا کہنا تھا کہ گوادر باڈر 250 میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں گیس کراچی جارہا ہیں۔ ایرانی گیس گوادر سٹی فی کلو 280 روپیہ میں فروخت ہورہا ہیں ۔لکڑی بہت مہنگی ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے عام صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ لیکن گوادر سٹی میں گیس سپلائی بند ہونے سے منتخب نمائندوں عدم دلچسپی سے عام صارفین پریشانی میں مبتلا ہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی کراچی جی ایم سے اپیل کرتے ہیں۔ گوادر سٹی میں گیس کی سپلائی فراہمی کو یقینی بنائیں۔