شفقت انور شاہوانی ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات
گوادر(قدرت روزنامہ)شفقت انور شاہوانی ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد نے نئے ڈائریکٹر جنرل کو جی ڈی اے کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں، گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان اور جی ڈی اے کے مختلف شعبوں سے متعلق بریفننگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کی گلوبل ویلیو کے پیش نظر گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت شہر کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں پر عملدرآمد تیز کیا جائیگا اور ترقیاتی عمل میں مقامی لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں جائیں گے۔