شہباز شریف ،حمزہ کو ملی عدالت سے خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)بینکنگ کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہبازشریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف حمزہ شہبا ز کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 30 اکتوبر تک توسیع کر دی ہےبینکنگ کورٹ میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت ہوئی ،وکیل نے کہا کہ انویسٹی گیشن ٹیم تحقیقات مکمل کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے،وکیل امجد پرویز نے کہا کہ شہباز شریف صحت خرابی کے باوجود عدالت پیش ہوئے،شہباز شریف نے کہا کہ آج ایف آئی اے نے زور لگا کرخبر لگوائی کہ میں نے جواب نہیں دیا، عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں 30 اکتوبر تک توسیع کر دی جس پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے بینکنگ کورٹ کے دائرہ اختیار پر اعتراض کر دیا پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہبازشریف ، حمزہ شہباز کی بینکنگ کورٹ میں ضمانت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا اینٹی کرپشن عدالت شہباز شریف حمزہ شہباز کے کیس کو سننے کا اختیاررکھتی ہے عدالت نے آئندہ عدالتی دائرہ اختیار پر وکلاء کو بحث کیلئے طلب کر لیا ہے . دوسری جانب ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس ،شہباز شریف کے جوابات نامکمل ہیں ان سے مطمئن نہیں، شہباز شریف نے ایف آئی اے کو دیئے گئے جواب میں کہا کہ میرےخلاف مقد مہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا،ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم اورڈائریکٹر لاہور کا رویہ جارحانہ ہے،شوگر مل اور خاندانی کاروبار بیوی بچوں کی ملکیت ہیں، بیوی بچے شئیر ہولڈرز، ڈائریکٹر ز ہیں اور وہ عاقل بالغ اور جوابدہ ہیں،مجھ پرمقدمہ بطور اپوزیشن لیڈر آواز دبانے کی سازش ہے، ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ منی لانڈرنگ الزامات پر نیب نہ ہی ایف آئی اے کچھ ثابت کر سکے ہیں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ہم ایف آئی اے سے تعاون نہیں کر رہے، ایف آئی اے کوآج عدالت کے دائرہ اختیارکا خیال کیوں آیا؟ قوم کا پیسہ اور وقت ضائع کیاجارہا ہے،شہبازشریف بیماری کے باوجود عدالت میں پیش ہوئے، دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ کو منی لانڈرنگ اورشوگرمل کیس میں 30 اکتوبر تک ضمانت ملی ہے اکاؤنٹس کی تفصیل دیکھیں یہ صرف ان ہوشربا کرپشن کیسز میں سےصرف ایک ہے اپوزیشن چاہتی ہے احتساب کا عمل چھوڑ کرآگے بڑھاجائے .

.

متعلقہ خبریں