زرعی انجینئرنگ ایگریکلچر یونیورسٹی لسبیلہ کے ملازمین 14ماہ سے تنخواہوں سے محروم

اوتھل(قدرت روزنامہ)زرعی انجینئرنگ ایگریکلچر یونیورسٹی لسبیلہ اوتھل میں نے بھرتی ہونے والے 24 ملازمین 14 ماہ سے تنخواہ سے محروم 14 ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی انہیں تنخواہ مل نہ سکی ملازمین میں کیپر ڈوزر کلینڈر ناب قاصد چوکیدار وغیرہ شامل ہیں تخواہ محروم ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ہی خضدار کے جو ملازمین بھرتی ہوئے تھے انکی تنخواہ جاری بھی ہوچکی ہے مگر ہمیں 14 ماہ گزر گئے ہماری تنخواہ مل نہ سکی انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے اپنے بچوں کے لیے ادھار سودا سلف مانگتے ہیں وہ بھی ہمیں انکار کر دیتے ہیں اس شدید مہنگا میں ہمیں سخت مشکلات و اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہیں ہمارے گھروں میں فاقے پڑ گئے ہیں انہوں نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان عالیانی رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر زرین خان مگسی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی انجیرنگ ایگری کلچر لسبیلہ اوتھل کے 24 نے بھرتے ہونے والے ملازمین کے سیلری کا مسلہ حل کرایا جائے تاکہ ہم اپنی تنخواہ سے اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے . .

.

متعلقہ خبریں