مچھ میں کوئلہ کان بیٹھ گئی، حادثے میں 2 کانکن جاں بحق


بولان(قدرت روزنامہ)بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے گشتری میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی حادثے میں دو کان کن جاں بحق۔ کان کنوں کی لاشیں سات گھنٹے بعد نکال لی گئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ حادثے کے کئی گھنٹے بعد تک موقع پر نہیں پہنچ سکی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، ایم ایس مچھ ڈاکٹر سجاد نے بتایا کہ جاں بحق کانکنوں کا تعلق خیبرپختونخواہ کے ضلع سانگلہ سے ہے انکی شناخت حمیدالرحمن اور محمد آفتاب کے نام سے ہوئی ہے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہیں