بلوچستان میں تمام غیر قانونی ٹیوب ویلوں کے کنکشن منقطع کرنے کی ہدایت

لورالائی(قدرت روزنامہ)چیف سیکرٹری بلوچستا ن شکیل قادر خان کی جانب سے دی گئی سخت ہدایات کے مطابق تمام قانونی اور رجسٹرڈ زرعی ٹیوب ویلوں کو سولرائز کرنے اور تمام غیر قانونی ٹیوب ویل کنکشنز کو منقطع کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں . ایکسین واپڈا ،ایس ڈی او گل محمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام دستگیر زمیندار ایکشن کمیٹی کے حاجی عصمت اللہ کدیزئی،ودہگر نمائندگان نے شرکت کی .

اجلاس کو بتایا گیا کہ زمینداروں کی مشکلات اور ان کے دیرینہ مطالبے کے پیش نذر محترم وزیر اعلبلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کے سبب حکومت بلوچستان نے وفاقی حکومت سے مل کر احسن اقدام کے طور پر تمام قانونی اور رجسٹرڈ زرعی ٹیوب ویلوں کو سولرائز کرنے اور تمام غیر قانونی ٹیوب ویل کنکشنز کو منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے . لہذا اس حوالے سے محکمہ انرجی ، کیسکو کے عہدیداران ، متعلقہ زمیندار ایسوسیشنز کے نمائندوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر فوری عملدرآمد کا آغاز کریں اور اس ٹاسک کو فوری طور پر چیف سیکرٹری بلوچستان کی طرف سے دی گسخت ہدایات کے مطابق حکومت کی جانب سے مقرر کی گ مدت کے اندر مکمل کریں . ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کو مزید بتایا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے اس حوالے سے سخت ہدایات ہیں کہ اس بابت کوئی عذر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی لہزا اس معاملے کو اولین ترجیح کے طور پر لیا جائے . . .

متعلقہ خبریں