تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ قابل مذمت ہے، انسانی حقوق کمیشن
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسانی حقوق کمیشن نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ پابندی کا فیصلہ غیر آئینی ہے ۔ فیصلے سے افراتفری کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ ایچ آر سی پی نے اپنے جاری بیان میں کہا پی ٹی آئی پر پابندی پارٹی ممبرز کے آئینی حق کی خلاف ورزی ہے ۔ یہ فیصلہ جمہوری اقدار کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کور ٹ متفقہ طور پر پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت قرار دے چکی ۔ اس فیصلے سے سیاسی فراتفری کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔