.
خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار مولہ پاشتہ خان کے رہائشی زمینداروں وڈیرہ عبدالخالق نتھوانی،عبدالطیف نتھوانی،عبدالحلیم نتھوانی، ثناءاللہ باجوئی ودیگر نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ زراعت واٹر مینجمنٹ خضدار کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹرخضدار نے مولہ پاشتہ کے سادہ لوح عوام کو چونالگاکر رفوچکر ہوگئے 2019 میں ہمارے زمینوں کادورہ کرکے ہمیں شمسی پلیٹ اورپائپ لائن اورتلاب دینے کا وعدہ کیاگیا اور ہمیں لاکھوں روپئے خرچہ کرواکر پانچ سال سے آجکل کے بہانے پرہمیں ٹال مٹول سے بے وقوف بنایاگیا اور ہمیں کچھ بھی نہ دی اور الٹا ہمیں لاکھوں روپئے خرچہ کروائی گئی ہےانہوں نے کہا باقی علاقوں میں سفارشی جگہوں پرسب زمینداروں کو شمسی پلیٹ تالاب اور پائپ لائن دیا گیاہے اور صرف مولہ پاشتہ خان کے سادہ لوح عوام کو صرف طفل تسلیاں دیکر انکے لاکھوں روپئے ڈوب گئے ہے انہوں نے کہا ہمارے 11 زمینداروں کے تمام کاغذات مکمل اور ہمیں آرڈر بھی دیاگیا ہے لیکن سابق ڈپٹی ڈائریکٹر نے ہمیں شمسی نہ دیکر ہمارے زمینوں کے نام پر کروڑوں روپئے کے مبینہ طور پرکرپشن کرکے رفوچکر ہوگئے ہیں اور ہم لوگ کمزور اور غریب ہے اور ہر روز تمام دفتروں کا چکر کاٹ کاٹ کر تھک چکے ہیں لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوپارہی ہے . .
متعلقہ خبریں