صباء قمر کو کس کی تلاش ہے، اداکارہ نے بتادیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ صباء قمر کو اب اپنی زندگی میں کس چیز کی تلاش ہے اس حوالے سے اداکارہ نے بتادیا ہے۔اداکارہ صباء قمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کو کس چیز کی تلاش ہے۔

اس پوسٹ میں اداکارہ صباء قمر نے لکھا ہے ’ زندگی کے اس موڑ پر مجھے صرف اور صرف سکون کی تلاش ہے‘۔
خیال رہے کہ اداکارہ صباء قمر اپنے قمر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بہت ہی چنندہ چیزیں شیئر کرتی ہیں یا پھر اپنی عملی زندگی کے حوالے سے بہت منفرد چیزوں کے حوالے سے مداحوں کو بتاتی ہیںَ
اداکارہ کی سوشل میڈیا پوٹس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صباء قمر اپنی زندگی کو بہت پرسکون انداز میں جینے کی عادی ہیں۔کچھ عرصہ قبل اداکارہ نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ہفتے کا دن انہیں پرجوش کردیتا ہے۔


مذکورہ پوسٹ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنی زندگی کے سفر میں آگے بڑھنے کے لئے پرعزم ہیں۔