کعبے کا منظر۔۔ اولاد کی خوشی سے پہلے عمرہ ادا کرلیا! شاہین شاہ کا خوبصورت پیغام
کراچی (قدرت روزنامہ)”الحمداللہ! کعبے کی رونق، کعبے کا منظر، اللہ اکبر، اللہ اکبر”یہ کہنا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کا جنھوں نے گزشتہ روز عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
View this post on Instagram
حال ہی میں شاہین شاہ آفریدی نے ایسی تصویر شیئر کی ہے جس میں انھیں احرام باندھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے عقب میں بیت اللہ بھی دیکھا جاسکتا ہے.
View this post on Instagram
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے گھر پہلے بچے کی ولادت بھی متوقع ہے اس موقع پر ان کا پہلے عمرہ ادا کرنا سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا. شاہین آفریدی کی عمرہ کی تصویر سامنے آتے ہی بڑی تعداد میں مداحوں نے مبارکباد دی.