ہم اُس پوزیشن میں نہیں کہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی آنکھیں بند کرلیں، جاوید لطیف


جس سےملک کوخطرہ ہوا اس کوکوئی سیاسی جماعت نہیں کہتا، ملک اب کسی امتحان کامتحمل نہیں ہوسکتا، سینئر رہنما ن لیگ
لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے تناظر میں کہا ہے کہ ہم اُس پوزیشن میں نہیں کہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی آنکھیں بند کرلیں، پاکستان کی قومی جماعتیں ملک کااثاثہ ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، جس سےملک کوخطرہ ہوا اس کوکوئی سیاسی جماعت نہیں کہتا، ملک اب کسی امتحان کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کوناکام بنانےکی کوشش کی گئی، پاکستان معاشی، اخلاقی، دفاعی اور سفارتی لحاظ سے کمزور ہو چکا ہے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ اداروں میں بیٹھے لوگ مصلحت کے تحت خاموش رہیں تو الگ بات ہے، مگر جانتے سب ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم مزید کسی امتحان کے قابل نہیں رہے، سب جانتے ہوئے بھی ہم آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔